اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی حکومت ٹھوس شواہد اور دلائل پیش کیے بغیر مبہم الفاظ کا سہارا لے کر اپنے الزامات کی سیاسی اور قانونی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کے خلاف سکیورٹی سے متعلق من گھڑت دعوے گھڑنے کا برطانیہ کا طرزِ عمل کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ماضی میں ایسے الزامات مغربی ایشیا میں کشیدگی اور تباہ کن تنازعات کا سبب بھی بنے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ برطانوی حکومت عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والی اس روش پر جواب دہ ہو۔
وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف عائد کیے گئے تمام بے بنیاد الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹے پروپیگنڈے کے تمام نتائج کی ذمہ داری برطانوی حکومت اور اس کارروائی کی منصوبہ بندی و انجام دہی کرنے والوں پر عائد ہوگی۔ ایران نے اس مبینہ کارروائی ک’فالس فلیگ آپریشن قرار دیا، جس کا مقصد کسی دوسرے فریق کو ملوث ظاہر کرکے اس کے خلاف کارروائی کا جواز پیدا کرنا ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ